جوہر ٹاؤن : طالبات کی فحش ویڈیو بنانے والا اکیڈمی ٹیچر گرفتار، خودکشی کی کوشش

Aug 20, 2015

لاہور (نامہ نگار) جوہر ٹاؤن پولیس نے طالبات کی فحش ویڈیو فلمیں اور تصاویر بنا کر انہیں جنسی طور پر ہراساں اور بلیک میل کرنے والے اکیڈمی ٹیچر کو گرفتار کرکے موبائل فون سے فلمیں بھی برآمد کرلی ہیں جبکہ پولیس نے پکڑے جانے پر ٹیچر کی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش بھی ناکام بنا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن زاہد نواز مروت کو ایک فیملی نے اطلاع کی کہ جوہر ٹاؤن ڈی ٹو میں حسین احمد خاں نامی 50 سالہ شخص نے ٹیوشن اکیڈمی بنا رکھی ہے جہاں وہ کمسن طالبات کی بہانے سے موبائل فون کے ذریعے فحش وڈیو فلمیں اور تصویریں بنا کر انہیں بلیک میل و ہراساں کرتا ہے جس پر ایس پی زاہد نواز مروت نے سپیشل ٹیم تشکیل دی جس نے چھاپہ مار کر ملزم حسین احمد خان کو گرفتار کرلیا اور اسکے موبائل سے متعدد طالبات کی فحش ویڈیو فلمیں اور تصاویر بھی برآمد کرلیں۔ اس دوران ملزم حسین احمد خان نے خودکشی کی کوشش کی اور زہریلی گولیاں کھانے لگا تو پولیس نے اسے قابو کرکے زہریلی گولیاں چھین لیں اور اسکی خودکشی کی کوشش بھی ناکام بنا دی۔ پولیس کی ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم طلاق یافتہ اور بی ایس سی پاس ہے جبکہ وہ کمسن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بھی بناتا تھا۔ اسکے موبائل سے 12سے 15 سال کی طالبات کے ویڈیو کلپس ملے ہیں۔

مزیدخبریں