محمد آصف، سلمان بٹ کی سزا یکم ستمبر سے ختم، آئی سی سی کا اعلان

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس+ نوائے وقت رپورٹ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میچ فکسنگ اور جوا سکینڈل میں پابندی کے شکار پاکستانی کھلاڑیوں محمد آصف اور سابق کپتان سلمان بٹ کی یکم ستمبر کی رات بارہ بجے پابندی ختم ہونے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 2010ء میں پاکستان ٹیم کے تین کھلاڑی جن میں سلمان بٹ، ایم آصف اور ایم عامر پر جوا اور میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا جرم ثابت ہونے پر آئی سی سی کی طرف سے پانچ، پانچ سال کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ ایم عامر جنہیں رواں سال کے شروع میں آئی سی سی کی جانب سے چھ ماہ پہلے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے رکھی ہے ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی بھی 2 ستمبر سے ہوگی۔ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے 5 فروری 2011ء کو تینوں کھلاڑیوں پر جرم ثابت ہونے پر پانچ، پانچ سال پابندی عائد کر دی تھی جس کا اطلاق 2 ستمبر 2010ء سے ہی ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...