پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک میں کھلاڑیوں کا معاوضہ بڑھا دیا

لاہور (حافظ محمد عمران/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھاری اضافہ کر دیا ہے۔ قائداعظم ٹرافی میں کھلاڑی پندرہ ہزار میچ فیس کے علاوہ دو ہزار ڈیلی الاؤنس بھی حاصل کر سکیں گے۔ چار روزہ میچ میں شریک پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کو ٹیسٹ میچ کی نصف فیس معاوضے کی صورت میں ادا کی جائے گی۔ سنٹرل کنٹریکٹ کے کھلاڑیوں کو چار روزہ میچ کا معاوضہ ٹیسٹ میچ‘ ون ڈے اور 20‘ 20 کا معاوضہ انٹرنیشنل میچوں کے معاوضے کے تناسب سے ادا کیا جائے گا۔ فرسٹ کلاس میچوں میں پاکستان کپ میں فی میچ معاوضہ 20 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار کر دیا ہے۔ ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹس میں میچ فیس 12 ہزار سے بڑھا کر 24 ہزار کر دی گئی ہے۔ ون ڈے کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں میچ فیس 20 ہزار روپے ادا کئے جائیں گے۔ قائداعظم ٹرافی کے میچز کے دوران کرکٹرز کیلئے کھانے کے بجٹ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ کرکٹرز کو ڈیلی الاؤنسز بھی باقاعدگی سے ادا کئے جائیں گے۔ معاوضوں کے اضافے سے فرسٹ کلاس کرکٹر مالی طور پر مضبوط ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...