خواہش ہے جہانگیر خان، جان شیر کی طرح اعزازات پاکستان لاؤں : اسرار احمد

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ورلڈ ٹیم سکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والے اسرار احمد کا کہنا تھا کہ ایک سے دو سال میں ٹاپ ٹین میں آنے کو اپنا ہدف بنایا ہے۔ جونیئر میں ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنا ایک خواب تھا جو پورا ہو گیا اب سینئر کیٹگری میں جا کر کھیلنا ہے جہاں میری رینکنگ 128 پر ہے۔ ٹاپ 10 میں آنے کی کوشش کرونگا۔ ہدف سینئرز میں بھی پاکستان کا نام روشن کرنا ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر سوئی گیس امجد لطیف نے صدر سپورٹس سیل سہیل گلزار، نائب صدر سپورٹس سیل وسیم احمد اور اعظم خان وزیر، جنرل سیکرٹری اشرف ندیم اور منیجر سوئی ناردرن سکواش ٹیم فرخ امین کی موجودگی میں اسرار احمد کو پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...