گوجرانوالہ: شکی شوہر کا موبائل فون پاس رکھنے پر بیٹے سے ملکر بیوی پر تشدد‘ سر کے بال کاٹ دئیے

Aug 20, 2016

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) شکی مزاج شوہر نے موبائل فون رکھنے پر بیٹے کے ساتھ مل کر بیوی کے بال کاٹ دئیے۔ رتہ باجوہ کا بشیر احمد مزاج شکی تھا جس کیو جہ سے اکثر دو نو ں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز بھی دونوں میں موبائل فون رکھنے پر جھگڑا ہوا جس پر طیش میں آکر بشیر نے اپنے بیٹے کے ساتھ ملکرکو ثر بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسکے سر کے بال کاٹ ڈالے۔ خاتون کی چیخ و پکار پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی، جس پرنے مو قع پر پہنچ کر متاثرہ خاتون کے شوہر اور بیٹے کوحراست میں لیکر کارروائی شروع کر دی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اسے اور اسکی بیٹیوں کی جان کو خطرہ ہے اس لئے تحفظ فراہم کیا جائے۔

مزیدخبریں