گجرات: ڈی پی او نے عزت کی حفاظت کیلئے قتل کرنے والی ملزمہ کو 30 ہزار انعام دیدیا

Aug 20, 2016

گجرات (نامہ نگار) ڈی پی او نے عزت کی حفاظت کیلئے ایک شخص کو قتل کرنیوالی ملزمہ کیخلاف درج مقدمہ خارج کر کے 30 ہزار روپے نقد انعام دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے مقدمہ قتل کی انکوائری کے سلسلہ میں ملزمہ کو ڈی پی او گجرات کے سامنے پیش کیا گیا۔ دوران انکوائری ثابت ہوا کہ مقتول ملزمہ کے ساتھ زیادتی کرتا تھا جس کو ملزمہ نے اپنی عزت کی حفاظت کی خاطر اسے قتل کر دیا۔ جس پر ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ نے نہ صرف مقدمہ خارج کر دیا بلکہ ملزمہ کو شاباش دی اور ساتھ 30ہزار روپے نقد انعام بھی دیا۔

مزیدخبریں