قصور: مبینہ کرپشن پر ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال کو ہٹا دیا گیا

قصور (نمائندہ نوا ئے وقت) پنجاب حکومت نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی مبینہ کرپشن اور ہسپتال میں مریضوں اور شہریوں سے ناروا رویہ پر ایم ایس اشرف جاوید کو ہٹا کر سول سیکریٹریٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ صحافیوں پر بے رحمانہ تشدد کی خبریں شائع ہو نے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایم ایس سمیت 4نامعلوم کے خلاف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ قصور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں صحافی برادری نے ڈسٹر کٹ ہسپتال قصور کے ڈاکٹروں کے ناروا رویہ اور مبینہ کرپشن کے خلاف اپنا احتجاج چوتھے روز بھی جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آزادی صحافت پر قدغن لگانے کی سازش ناکام بنا دی جائے گی۔ صحافی برادری سول سوسائٹی اور مختلف تنظیموں نے ڈاکٹروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...