کراچی (نوائے وقت رپورٹ)جبری گم شدگیوں سے متعلق کمشن کا اجلاس کراچی میں ہوا جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں کمشن نے 15 اگست سے 19 اگست تک سماعت کی نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور وزارت داخلہ کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کی 96 گم شدہ افراد سے متعلق رپورٹ پر اداروں سے جواب طلب کیا گیا۔ کمشن نے 26 گم شدہ افراد کے اہل خانہ کو نوٹس جاری کر دیئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جواب داخل کرنے کے لئے ایک ماہ کا وقت مانگ لیا۔