کراچی (آئی این پی) ترکی کے انڈر سیکرٹری دفاع ڈاکٹر اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی دفاعی شعبے میں اعلیٰ سطح پر تعاون کررہے ہیں ‘ شپ فلیٹ کی تعمیر سے دونوں ملکوں کے دفاعی تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا‘ پاکستان اور ترکی کا مختلف شعبوں میں تعاون تاریخی ہے۔ وہ شپ یارڈ میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے بھی اظہار خیال کیا۔ ڈاکٹر اسماعیل نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکی کا مختلف شعبوں میں تعاون تاریخی ہے اور ترکی کی حمایت کیلئے پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ ترکی کے پاس پاکستان کے ساتھ بھائی چارے اور دوستی پر مبنی تعلقات ہیں پاکستان اور ترکی دفاعی شعبے میں اعلیٰ سطح پر تعاون کررہے ہیں جس سے شپ وار فلیٹ کی تعمیر سے دونوں ملکوں کے دفاعی تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ پاکستان کے ساتھ دفاعی شعبے میں تکنیکی تعاون کررہے ہیں۔ مستقبل میں پاک بحرین کے ساتھ کئی منصوبوں میں تعاون کریں گے اور دونوں ملکوں کی افواج میں تعاون خوش آئند ہے۔ پاکستان کو ترکی میں دفاعی ترقیاتی پروگرام میں شامل کریں گے اور کراچی شپ یارڈ کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ کراچی میں شپ وار فلیٹ جہازوں کی تعمیر کیلئے نیا اور جدید نظام لگایا جارہا ہے جس کی تنصیب سے شپ یارڈ کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی‘ شپ یارڈ وار فلیٹ کی تعمیر کا سنگ میل سر کرنے پر شپ یارڈ مبارکباد کی مستحق ہے۔ شپ یارڈ جہازوں کی تعمیر میں گرانقدر خدمات انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی شپ یارڈ میں جہازوں کی تعمیر کیلئے نیا اور جدید نظام لگایا جارہا ہے۔
شپ فلیٹ کی تعمیر کیلئے جدید نظام لگا رہے ہیں: رانا تنویر‘ تعاون مزید بڑھے گا، ترک انڈر سیکرٹری
Aug 20, 2016