حامد کرزئی بھی مودی سے مل گئے

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت نواز سابق افغان صدر حامد کرزئی نے نریندر مودی کی بلوچستان سے متعلق ہرزہ سرائی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کی ہر اشتعال انگیزی کا جواب دینے کا حق ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سابق افغان صدر حامد کرزئی نے دورہ بھارت کے دوران کہاکہ بھارت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ پاکستان کی ہر اشتعال انگیزی کا جواب دے ۔انکاکہنا تھاکہ پاکستانی حکام افغانستان اور بھارت کے حوالے سے آزادانہ طور پر بولتے ہیں لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے بلوچستان کے بارے میں بات کی ہے ۔کرزئی نے مزید کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ بھارت جس کی پرامن بقائے باہمی کی ایک روایت ہے خطے میں کسی پراکسی وار پر جانے کا ارداہ رکھتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن