میکسیکو سٹی (آن لائن)امریکی حکام نے ایک پاکستانی شہری کو میکسیکو سے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران حراست میں لے لیا ہے۔ یہ پاکستانی بلجیئم کے جعلی پاسپورٹ کے ذریعے امریکہ میں داخل ہو رہا تھا۔امریکی حکام نے حراست میں لیے گیے اس پاکستانی کا نام ظاہر نہیں کیا ہے تاہم بتایا ہے کہ اس نے نو ہزار ڈالر اْن اسمگلروں کو دیے، جو اسے برازیل لے گئے۔ وہاں اسے بیلجیم کا جعلی پاسپورٹ دیا گیا۔ اسی پاسپورٹ پر اس نے چار ہزار ڈالر ایک خاتون اسمگلر کو ادا کیے، جو اسے پہلے بس، پھر کشتی اور پھر پیدل کولمبیا کے ذریعے پاناما لے گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسے پاناما میں حراست میں لیا گیا تھا تاہم پھر رہا کر دیا گیا۔ تفتیش کے دوران اس پاکستانی نے امریکی حکام کو بتایا کہ پاناما میں اس نے لبنان سے تعلق رکھنے والے ایک اسمگلر کو پیسے دیے جو 35 دیگر مہاجرین سمیت اسے ہنڈورس لے گیا۔ اس پاکستانی مہاجر کا کہنا ہے کہ ہنڈورس میں اسے لوٹ لیا گیا اور اس کے پاس موجود تمام چیزیں لٹیرے چھین کر لے گئے۔