مصر: اخوان المسلمون کے 350 کارکنوں کو عمرقید کی سزا

قاہرہ (اے پی پی) مصر کی فوجی عدالت نے اخوان المسلمون کے 350 کارکنوں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اسیوط صوبے میں فوجی عدالت نے 67 دیگر افراد کو 2 سے 10 سال تک کی سزائے قید بھی سنائی ہے۔ عدالت نے ان افراد پر صوبہ المنیا میں واقع دیراموس میں ہونے والے تشدد آمیز واقعات میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔350 میں سے249 افراد کو ان کی غیر موجودگی میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ مصر کے اٹارنی جنرل نے گزشتہ مئی میں اس کیس کو فوجی عدالت کے حوالے کردیا تھا۔ فوجی عدالت کا کہنا تھا یہ افراد غیر قانونی گروہ سے وابستہ تھے اور پبلک اور سکیورٹی مراکز کی تباہی میں ان کا ہاتھ رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...