اسلام آباد (محمد نواز رضا‘ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے زیرالتواءایجنڈا نمٹانے کیلئے وفاقی کابینہ کے اجلاس مختصر وقفوں کے بعد بلانے کا فیصلہ کیا ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آرڈیننسوں کا اجراءاور دیگر صوابدیدی اختیارات کا استعمال کابینہ کی منظوری سے کیا جائے گا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کابینہ کی منظوری کے بغیر جاری ہونے والے مالی امور کے بارے میں احکامات کے بارے میں تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ اس طرح کے تمام احکامات کو ریگولرائز کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں توسیع و ردوبدل کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ پچھلے ایک سال کے دوران دو بار وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن بوجوہ اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا جا سکا۔ وزیراعظم بحرانی کیفیت میں موجودہ حکومت کا بھرپور دفاع کرنے والے مسلم لیگی ارکان پارلیمنٹ کو وفاقی کابینہ میں شامل کرینگے۔
کابینہ/ فیصلہ
زیرالتواءایجنڈا نمٹانے کیلئے وفاقی کابینہ کے اجلاس مختصر وقفوں کے بعد بلانے کا فیصلہ
Aug 20, 2016