لاہور(کامرس رپورٹر) فائونڈرز گروپ معاشی ترقی اور صنعتکاروں و تاجروں کی خوشحالی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا اور معاشی بہتری کے لیے تجاویز کے ذریعے حکومت کی مدد بھی کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار فائونڈرز گروپ کے لیڈرزنے الیکشن میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میٹنگ کی صدارت میاں محمد اشرف نے کی ، افتخار علی ملک، سید محسن رضا بخاری، میاں مصباح الرحمن نے میٹنگ میں شرکت کی۔ فائونڈرز گروپ نے لاہور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر عبدالباسط کو آئندہ سال کے لاہور چیمبر کا صدر نامزد کردیا ہے۔
معاشی بہتری کیلئے حکومت سے بھرپور تعاون کیا جائیگا: فائونڈر گروپ
Aug 20, 2016