سٹاک مارکیٹ: کاروباری ہفتے کا مندے پر اختتام‘ سرمایہ کاری میں 29 ارب سے زائد کمی

Aug 20, 2016

کراچی(مارکیٹ رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں جمعہ کے اختتام پر بھی جاری مندی پر100 انڈیکس 272.11 پوائنٹس کمی پر 39700‘ 39600‘ 39500‘ 39400 کی 4بالائی حدود برقرار نہ رکھ کر 39499.09 کی انتہائی نچلی سطح پر بند رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 28 ارب 90کروڑ روپے سے زائد کمی رہی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ 20 اگست کو لاہور میں سیاسی پارٹیوں کا دھرنا‘ سیاسی حالات میں غیر یقینی کیفیت‘ غیر ملکی سرمایہ کا متواتر انخلاء اورکئی گردشی اطلاعات پرسرمایہ کاروں نے بیشتر حصص کی خریداری سے محتاط ہوکر کم داموں پر فروخت جاری رکھ کر اپنے پھنسے ہوئے سرمایہ کے حصول میں سرگرداں رہے۔ جس کے نتیجے میں مارکیٹ اختتام پر100 انڈیکس 272.11 پوائنٹس کمی پر 34499.09 کی نچلی سطح پر بند رہا۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار 375 کمپنیوں تک رہا۔مجموعی مارکیٹ کیپٹل 79 کھرب 63 ارب 89کروڑ 19لاکھ 61 ہزار642 روپے کی کمی پر79کھرب 34 ارب 98کروڑ 54لاکھ 63 ہزار 859 روپے ہوگئی۔

مزیدخبریں