محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے 12ارب سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے

Aug 20, 2016

لاہو ر (کامرس رپورٹر ) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2016-17 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 11 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 12 ارب 91 کروڑ 45لاکھ 2ہزار روپے کی منظوری دی ۔ صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی پنجاب محمد جہانزیب نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے 11 ویں اجلاس میں جن 3ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں روڈ سیکٹر کی ضلع سرگودھا میں سلانوالی تا چک نمبر 58 جنوبی 39.80 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کیلئے 1 ارب 3 کروڑ 48 لاکھ 69 ہزار روپے شامل ہیں۔

مزیدخبریں