نواز شریف کو منتخب نمائندوں کے مسائل سے آگاہ کرونگا: صدر ممنون

اسلام آباد (جاوید صدیق، وقائع نگار) صدر ممنون حسین نے اسلام آباد کے میئر اور منتخب بلدیاتی ارکان کے ایک بڑے اجتماع سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ اسلام آباد کے منتخب نمائندوں کو مسائل کا سامنا ہے۔ انہیں اختیارات کی منتقلی کے سلسلے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ اس معاملے پر بھی وزیراعظم سے بات کروں گا۔ میئر اسلام آباد اور ان کے منتخب چیئرمین صاحبان کو بھی وزیراعظم کو صورت حال سے آگاہ کرنا چاہئے۔ دارالحکومت کے مسائل کا ذکرکرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہاکہ اسلام آباد پاکستان کا دارالحکومت ہے اسے خوبصورت بنانے کی ضرورت ہے۔ گزشتہ روز ایوان صدر میں صدر ممنون حسین نے یوم آزادی کی تقریب کے سلسلے میں دارالحکومت کے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کو ملاقات کے لئے دعوت نامے بھیجے۔ ان نمائندوں کی ملاقات ساڑھے دس بجے تھی۔ اکثر نمائندے وقت پر ایوان صدر پہنچ گئے۔ ایوان صدر کا مین گیٹ سکیورٹی وجوہ کی بناءپر گیارہ بجے بند کر دیا گیا۔ گیارہ بجے کے بعد بھی کئی بلدیاتی نمائندے ایوان صدر پہنچے تو انہیں ایوان صدر کے اندر نہیں جانے دیا گیا۔ ان نمائندوں میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے نمائندے شامل تھے۔ پی ٹی آئی کے بلدیاتی نمائندوں نے احتجاج کیا کہ انہیں ایوان صدر میں اپوزیشن کے ارکان ہونے کی وجہ سے نہیں جانے دیا گیا جبکہ گیارہ بجے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے جو نمائندے ایوان صدر پہنچے تھے وہ بھی اندر نہ جا سکے۔
صدر

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...