افغان مہاجرین کو زبردستی واپس بھیجنا درست نہیں:مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (صباح نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ فضل الرحمن نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو زبردستی ان کے ملک واپس بھیجنے سے اجتناب کیا جائے، جن حالات میں افغان مہاجرین پاکستان آئے تھے افغانستان میں ویسے ہی حالات اب بھی ہیں،افغانستان کی صورتحال میں بہتری تک مہاجرین کو قانون کے مطابق پاکستان میں رہنے کا حق دیا جائے۔وائس آف امریکہ سے ایک خصوصی گفتگو میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یہ ایک انسانی مسئلہ ہے اور اس کو سختی سے حل نہیں کیا جانا چاہیئے۔مہاجرین سے متعلق پوری دنیا میں ایک قانونی طریقہ کار ہے، ظاہر ہے جب باہر کی آبادیاں آتی ہیں تو کسی نا کسی حوالے سے شکایتیں جنم لیتی ہی ہیں لیکن ان کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی ضابطے ہیں کوئی قانون ہیں۔ ان کو قانون کے مطابق رہنے کا حق دیا جائے اس وقت تک جب تک کہ افغانستان میں صورت حال بہتر نہیں ہو جاتی۔
فضل الرحمن

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...