کراچی( کرائم رپورٹر) رینجرز نے کیماڑی میں ٹارگٹیڈ آپریشن کرکے دو ملزمان کو گرفتار اور ان کے قبضے سے دستی بموں سمیت بھاری اسلحہ برآ مدکرلیا ۔رینجرز کے ترجمان کے مطابق دونوں ملزموں صمد اقبال اور سید مرتاز کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ کے عسکری ونگ سے ہے اور وہ اسلحہ کی ترسیل میں ملوث ہیں ۔ دونوں کے قبضے سے جو اسلحہ برآمد کیا گیا اس میں ایک لائٹ مشین گن ، چار سب مشین گنیں، ایک 22 بور اور دو تھری ناٹ تھری رائفلیں ،30 بور پستول اور دو دستی بم شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ برآمد شدہ اسلحہ کراچی میں بدامنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال کیا جانا تھا۔
کیماڑی / اسلحہ برآمد