باجوڑ، بم دھماکہ، ایف سی اہلکار شہید، آواران، جھڑپ، 3 دہشت گرد ہلاک

Aug 20, 2016

خار/ کوئٹہ (صباح نیوز+ این این آئی) باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور ایک راہگیر زخمی ہو گیا جبکہ آواران میں جھڑپ کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ باجوڑ ایجنسی کے علاقے سلارزئی میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ سلارزئی کے نواحی علاقے چرگو میں کیا گیا۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ادھر بلوچستان کے ضلع آواران میں فائرنگ کے تبادلے دوران تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آواران کے علاقے ترتیج میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا جہاں فورسز اور دہشتگردوں کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، جھڑپ کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے ضروری کارروائی کے لیے ہلاک دہشتگردوں کی نعشوں کو ڈی ایچ کیو آواران منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی شناخت دلوار، نوربخش، شاداد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
3 دہشت گرد ہلاک

مزیدخبریں