وزیراعظم نے گورنرہاﺅس سندھ میں پرہیزی کھانا کھایا‘ سادہ چاول‘ نہاری‘ مچھلی پر اکتفا

Aug 20, 2016

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم نوازشریف نے دل کے آپریشن کے بعد کراچی کا پہلا دورہ کیا اور وہاں مصروف ترین دن گزارا، گورنرہاو¿س کراچی میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانہ میں وزیراعظم نواز شریف نے پرہیزی کھانا کھایا۔کھانے میں مرغی،مچھلی اوربکرے کاگوشت، مٹن پلاو¿ شامل تھا تاہم وزیراعظم نواز شریف نے پرہیزی کھانا کھایا اور صرف سادے چاول، تلی ہوئی مچھلی اور نہاری پر اکتفا کیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے نمازجمعہ گورنرہاو¿س کی مسجد میں ادا کی، وزیراعظم کے ہمراہ گورنرسندھ اور وفاقی وزرا نے بھی نماز جمعہ ادا کی۔
پرہیزی کھانا

مزیدخبریں