ٹرمپ نے معافیاں مانگنا شروع کر دیں، انتخابی مہم کا سربراہ مستعفی

نیویارک (آئی این پی) شکست نظرآنے لگی یا ایف بی آئی سے ملاقات کام کرگئی، ٹرمپ نے اشتعال انگیز بیانات پر معافیاں مانگنا شروع کردیں اور صرف یہی نہیں بلکہ اچانک انہیں غیر قانونی تارکین وطن کے ہاتھوں قتل ہونے والے اپنے دوست جمیل شاہ کا بیٹا بھی یادآگیا ۔گزشتہ دنوں ایف بی آئی کی جانب سے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو سیکورٹی بریفنگ دی گئی ۔ بریفنگ کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ کا رویہ تبدیل نظر آرہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کیرولائنا میں انتخابی ریلی کے دوران کہا کہ کبھی کبھار جوش خطابت میں منہ سے غلط الفاظ نکل جاتے ہیں جس کے لیے وہ معذرت چاہتے ہیں۔ ٹرمپ کے دوست جمیل کا تعلق لاس اینجیلس سے تھا اور اس کے بیٹے کو 2 مارچ 2008 کو اس کے گھر باہر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا تھا۔ ادھر ٹرمپ کی انتخابی مہم کا سربراہ مینا فورٹ مستعفی ہو گئے ہیں۔
ٹرمپ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...