اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کے باعث گزشتہ مالی سال پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر سے بھی کم رہی۔ وزیراعظم کے پینسٹھ کروڑ روپے کے غیر ملکی دوروں سے ملک کو کیا ملا؟۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا پاکستان میں گزشتہ مالی سال براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 1 ارب ڈالر سے بھی کم رہی۔ غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی کی وجہ کرپشن ہے۔ وزیراعظم کے غیر ملکی دورے قوم کو 65 کروڑ روپے میں پڑے۔ وزیر اعظم نواز شریف کے غیر ملکی دوروں سے ملک کو کیا حاصل ہوا؟ عمران خان کا کہنا تھا وزیراعظم کے بچے ملک سے باہر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کے بچوں کے پاکستان سے باہر کاروبار غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے اچھا پیغام نہیں۔
عمران