ریو ڈی جنیرو اولمپکس :مائیکل فیلپس اور یوسین بولٹ اس اولمپک کے اصل ہیرو

Aug 20, 2016 | 15:15

ویب ڈیسک

امریکی پیراک مائیکل فیلپس نے ریو ڈی جنیرو اولمپکس میں پانچ طلائی تمغے جیت کر اپنے اولمپک گولڈ میڈلز کی تعداد تیئس کر دی، فیلپس نے سوئمنگ ایونٹ کے خاتمے پر ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کیا .
دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ ریو ڈی جنیرو اولمپکس کے دوسرے ہیرو تھے جو مجموعی طور پر تین گولڈ میڈلز جیتنے میں کامیاب رہے ،بولٹ کے اولمپک گولڈ میڈلز کی تعداد نو ہو چکی ہے .
ریو ڈی جنیرو اولمپکس کی تیسری ہیرو شام کی اٹھارہ سالہ پیراک یسریٰ ماردینی تھیں جو تارکین وطن کی ٹیم کی جانب سے اولمپکس میں شریک ہوئیں اور دنیا کو احساس دلایا کہ شام کے لوگ کس تکلیف سے گزر رہے ہیں .
ارجنٹائن نے پہلی مرتبہ ہاکی میں طلائی تمغہ جیت کر دنیا بھر کو حیران کر دیا .آسٹریلیا ،جرمنی اور ہالینڈ منہ دیکھتے رہ گئے اور ارجنٹائن ہاکی کا طلائی تمغہ لے اڑا.

مزیدخبریں