ریو اولمپکس: امریکا اڑتیس گولڈ جیت کر سر فہرست ،برطانیہ چوبیس طلائی تمغے جیت کر دوسرے جبکہ چین بائیس گولڈ میڈل کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے

یوسین بولٹ نے ریو اولمپکس میں اپنا تیسرا اور مجموعی طور پر نواں طلائی تمغہ جیت لیا ،بولٹ نے چار ضرب سو میٹر ریلے میں گولڈ میڈل جیتا .
خواتین کے سنگلز بیڈمنٹن کے فائنل میں کیرولینا مارین نے بھارتی حریف پی وی سندھو کا گولڈ میڈل جیتنے کا خواب چکنا چور کردیا،ہسپانوی کھلاڑی نے سخت مقابلے کے بعد دو سیٹس میں کامیابی حاصل کی .

پچاس کلومیٹر واک میں سلوواکیہ کے MATEJ TOTH ماٹیج ٹوتھ نے میدان مارلیا،انہوں نے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے چالیس منٹ اور اٹھاون سیکنڈز میں طے کیا۔
۔
تیکوانڈو کی ستاون کلو گرام کیٹگری میں برطانوی کھلاڑی جیڈ جونز JADE JONES نے ہسپانوی حریف پر غلبہ پایا۔
بیچ والی بال فائنل میں برازیلین جوڑی نے اٹلی کو زیر کرکے گولڈ میڈل سینے پر سجایا.
جاپانی ریسلر رساکو کاوائی RISAKO KAWAI نے تریسٹھ کلوگرام فری سٹائل میں حریف کو چت کیا،اس طرح ریسلنگ میں جاپان کے گولڈ میڈلز کی تعداد چار ہوگئی۔
جیولن تھرو میں کروشیا کی اکیس سالہ سارہ کولاک بازی لے گئیں.
شاٹ پٹSHOT PUT میں امریکی کھلاڑی رائن کراؤزر نے طلائی تمغہ حاصل کیا،ان کے ہم وطن جو کوویکسJOE KOVACSچاندی اور نیوزی لینڈ کے تھامس والش کانسی کے تمغے کے حقدار ٹھہرے ۔

ای پیپر دی نیشن