الیکشن کمیشن نےانتخابی فہرستوں کی معلومات اور شکایات کےازالے کے لیے تمام صوبائی،ریجنل اور ضلعی دفاتر کل بھی کھلے رکھنےکااعلان کردیا

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے حوالے سے تمام اضلاع میں ضلعی الیکشن کمشنرکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کیےجارہے ہیں .الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ان اجلاسوں میں سیاسی جماعتوں اور میڈیا کے نمائندے شرکت کررہےہیں .اس سلسلے میں معلومات اورشکایات کے ازالے کے لیے الیکشن کمیشن کے تمام صوبائی،ریجنل اور ضلعی دفاتر آج کھلے ہوئے ہیں جوکل بھی کھلے رہیں گے. الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہےکہ انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے حوالے سے معلومات اور شکایات کے لیے متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کےآفس سےرابطہ کیا جائے.

ای پیپر دی نیشن