لاہور سمیت 105 شہروں میں تحریک قصاص ریلیاں،دھرنے، حکومتی کرپشن بےنقاب ہوگئی: طاہر القادری

Aug 20, 2016 | 18:37

ویب ڈیسک

 عوامی تحریک کی تحریک قصاص کے دوران لاہور‘ پشاور‘ حیدر آباد‘ لاڑکانہ‘ فیصل آباد‘ سکھر‘ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت 105 شہروں میں احتجاج اور دھرنے دئیے گئے۔ عوامی تحریک نے عشرہ احتجاج شروع کر دیا۔ تیس اگست تک ملک کے 140 شہروں میں دھرنے دئیے جائیں گے۔ لاہور میں ناصر باغ سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی گئی اور دھرنا دیا گیا۔ شیخ رشید نے فیصل آباد میں عوامی تحریک کی ریلی میں شرکت کی۔ عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ دھرنوں سے حکومت کی کرپشن بے نقاب ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں