کراچی(اسٹاف رپورٹر)پنجابی قومی تحریک کی مرکزی کابینہ اور مرکزی کونسل کا اجلاس پاکستان ہاوس میں ڈاکٹر یوسف سلیم کی زیر صدارت ہوا جس میں چوہدری ارشد،رانا سعید، خالق نواز نیازی، ڈاکٹر رفیق،غلام محمد،محمد یاسین،سردار عارف،یوسف بھٹی ،ڈاکٹر مختار،خان محمد،میڈم ارشاد اور میڈم سلطانہ نے شرکت کی قائد تحریک نے کہا کہ اس سال یوم آزادی جس جوش و جذبے سے پاکستان کی ہر گلی اور ہر گھر میں منائی گئی ۷۰ سال میں اس ریاست میں نہیں منائی گئی بیرون ممالک میں بھی اس برس زیادہ جذبہ تھا ۔تمام تنظیموں نے وطن کی بقا میں اور اقوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے وعدوں میں کنجوسی نہیں کی ایک نئی جماعت ”ملی مسلم لیگ“ بھی قائم ہوئی جسے ڈھیروں وعدوں کے ساتھ نظریہ پاکستان کو زندہ رکھنے کا اعلان کیا اسی طرح میاں کے انقلاب کے حق اور مخالفت میں ہر طرف سے نعرے سنائی دیتے رہے۔
جشن آزادی پر قوم نے گزشتہ تمام رےکارڈ توڑ دیئے‘ ڈاکٹر یوسف سلیم
Aug 20, 2017