لاہور (آئی این پی) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے شریف خاندان میں اختلافات کی توقع رکھنے والے خاک چاٹیں گے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا شریف خاندان میں اختلافات کی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، شریف خاندان میں آج بھی پہلے کی طرح اتفاق ہے اور ہمیشہ رہے گا،حمزہ شہباز شریف اور پرویز ملک نے این اے 120سے متعلق اجلاس کی مشترکہ صدارت کی ہے ۔