اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جوزف ووٹل نے وفد کے ہمراہ شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔ امریکی وفد کو شمالی وزیرستان میں فوج کے آپریشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ امریکی وفد کو پاک افغان سرحد کے سکیورٹی میکنزم، سماجی بہبود کے ترقیاتی کاموں پر پیشرفت، پاک افغان سرحد پر بہتر نگرانی کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ امریکی وفد نے علاقے میں امن و امان کی بحالی میں پاک فوج اور مقامی قبائل کی کوششوں کو سراہا۔ امریکی وفد نے پاک افغان دوطرفہ بارڈر کی سکیورٹی کیلئے کوارڈی نیشن کی اہمیت پر زور دیا۔ امریکی وفد نے اے پی ایس میران شاہ کا دورہ کیا اور طلبہ سے بات چیت کی۔ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر، لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ بھی وفد کے ہمراہ تھے۔
امریکی وفد
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جوزف ووٹل نے وفد کے ہمراہ شمالی وزیرستان کا دورہ کیا
Aug 20, 2017