پتو کی: ڈاکوئوں نے مزاحمت پر نامعلوم نوجوان کو قتل کر کے نعش ہسپتال کے قریب پھینک دی

Aug 20, 2017

پتو کی (نمائندہ خصوصی) ڈاکوئوں نے مزاحمت پر لوٹنے کے بعد نوجوان کو تشدد کر کے قتل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم نوجوان کو کالج روڈ کے قریب ڈاکوئوں نے لوٹ لیا۔ اس دوران نوجوان نے مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اس کی جیب سے پیسے اور ضروری کاغذات نکال کر اسے قتل کر کے نعش سول ہسپتال کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔ واردات پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مزیدخبریں