پاکپتن، قصور، ننکانہ، رینالہ، اختر آباد، گگو منڈی: 5خواتین ،3 لڑکوں سے زیادتی

Aug 20, 2017

پاکپتن/ قصور/ ننکانہ/ رینالہ خورد/ اختر آباد/راجووال / گگو منڈی (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) مختلف شہروں میں 5خواتین ، طلبہ اور طالبعلم سے اوباشوں کی زیادتی پاک پتن کے نواحی گاؤں 6\Kbکے محمد ندیم کی 16سالہ بہن گھر میں تھی کہ بشیر احمد اندر گھس آیا اسلحہ کی نوک پر 16سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ننکانہ صاحب سے شو کت آ باد کے امجد علی کی بہن (ش) اپنے ما مو ں کے گھر جا ر ہی تھی کہ را ستے میں موجود ملزمان احمد علی اور شہزاد نے اس کو گن پو ائنٹ پر ا ٹھا کر قر یبی حو یلی میںلے گے شہزاد مسلح ہو کر کھڑا ر ہا، احمد علی نے زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ قصورکے نواحی علاقہ موکل میں اوباش ملزمان نے دسویں جماعت کی طالبہ کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔پولیس تھانہ کنگن پور میں ذوالفقار مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری دسویں جماعت کی طالبہ بیٹی آیزہ گھر میں اکیلی تھی کی ملزمان رایست ، ارشد اور اعجاز دو موٹرسائیکلوں پر آئے اور اسے زبر دستی اغوا کر کے لے گئے اور ملزم ریاست نے اپنی حویلی میں لیجا کر اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ عارفوالا کے نواحی گاؤں 205\EBکے سجاد احمد نے اپنے ہی گاؤں کے محنت کش کی بیٹی ن کو گھر میں اکیلا پا کر عزت لوٹ لی شور و واویلا پر ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ رینا لہ خورد کے نو احی گا ؤں 27ٹو آر کے مو ٹر میکنک محمد اسلم کا بھتیجا پا نچو یں کلا س کا طا لب علم مظہر اقبا ل گورنمنٹ پرائمری سکو ل لئی فضل شاہ بڑھنے گیا اس کے ٹیچر فہیم اسلم نے پو ری کلا س کو صحن میں بیٹھا دیا مظہر اقبا ل کو کلاس میں بلایا اور اسے دھمکی دیکر اس سے زیادتی کر ڈالی جب اسکا چچا بچے کو کھا نا دینے سکو ل گیا تو بچے نے اس سے زیا دتی کا واقعہ بیا ن کر دیا۔ راجووال، اختر آباد سے سبزی منڈی حجرہ شاہ مقیم کے صدر ملک سرفراز احمد کی آڑھت پر بطور ڈرائیور کام کرنے والا ریاض احمد گھر پر نہ تھا اسکی غیر موجودگی میں اس کی بیوی نازیہ بی بی پر اوباشوں ناظم علی نے دو نا معلوم ساتھیوں کی مدد سے خاتون کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا، ساتھی پہرہ دیتے رہے خاتون کی چیخ و پکار سن اہل محلہ جمع ہو گئے زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کی رپورٹ پر حجرہ شاہ مقیم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔سترہ کی گلشن کالونی میں اشرف کی شادی شدہ بیٹی گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم ارشاد گھر میں گھس آیا اور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ گگومنڈی کے نواحی گائوں 283/ای بی کی بیوہ زبیدہ بی بی کے 12 سالہ بیٹے عمران کو ملزم عمران نے دو ساتھیوں سے ملکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مزیدخبریں