امریکی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ، ایک پولیس افسر ہلاک، دوسرا زخمی

فلوریڈا (اے ایف پی + آئی این پی ) امریکی ریاست فلوریڈا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس افسر ہلاک اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا ۔ فائرنگ اس وقت کی گئی جب پولیس اہلکار کچھ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کر رہے تھے۔ موقع واردات پر موجود بقیہ پولیس اہلکاروں نے حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ زخمی پولیس اہلکار کی حالت انتہائی نازک ہے۔ ریاستی گورنر نے اس واقعے پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ادھر فلوریڈا اور پنسلوانیا میں ایک رات میں 6 اہلکار کو نشانہ بنایا گیا، 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ ٹرمپ نے مرنے والے افسر کے اہل خانہ سے اظہاہ ہمدردی کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن