راولپنڈی تعلےمی بورڈ نے نہم جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی تعلےمی بورڈ نے نہم جماعت کے سالانہ 2017ءکے نتائج کا اعلان کردیا چیئرمین بورڈ ڈاکٹر محمد ظریف کے مطابق124341امیدواران نے داخلہ بھجوایا جن میں سے 122817 امیدواران شامل امتحان ہوئے ان میں سے 68126امیدواران کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 55.47رہا 54684امیدواران مذکورہ امتحان میں فیل ہوئے جبکہ1365امیدواران غیر حاضر رہے۔ مذکورہ امتحان میں 58023طالبات اور 66318 طلباءشامل امتحان ہوئے جبکہ105131ریگولر امیدواران اور19210پرائیویٹ امیدواران مذکورہ امتحان میں شامل ہوئے نتائج بورڈ کی ویب سائٹwww.biserawalpindi.edu.pk پر ملاحظہ کئے جاسکتے ہیںطلباءو طالبات اپنانتیجہ 800296پر sms کے ذریعہ بھی معلوم کرسکتے ہیں رزلٹ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر051-5450917 اور051-5450918 یا نہم برانچ واقع بورڈ کمپلیکس نزد اٹک آئل ریفائنری مورگاہ راولپنڈی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن