ڈکیتی اور اغواءکے مقدمے میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج آصف مجیداعوان نے ڈکیتی اور اغواءکے مقدمے میںملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج جب کہ مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمہ میںملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے،گذشتہ روز عدالت نے تھانہ رنگو اٹک میںدرج اغواءڈکیتی کے مقدمے میں ملوث ملزم مطاہر خان کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت شروع کی وکلاءنے دلائل دیئے عدالت نے سماعت مکمل کرنے کے بعد درخواست ضمانت بعد از گرفتاری خارج کر دی جب کہ تھانہ پنڈی گھیب میں درج مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمے میں ملوث ملزم عمر فاروق کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت شروع کی تو وکلاءنے دلائل دیئے عدالت نے سماعت مکمل کرنے کے بعد منظور کرلی اور ملزم کو ایک لاکھ کے مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا ۔

ای پیپر دی نیشن