راولپنڈی( نےوز رپورٹر)اےک صفائی ورکر کی ہلاکت اوردوسرے کے زخمی ہونے کیخلاف میونسپل ورکرز لیگ کے زیر اہتمام ہفتہ کے روز راولپنڈی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے کی قیادت صدر حاجی فارق،چیئرمین چنگیز بھٹی،جنرل سیکرٹری یونس غوری،سینئر نائب صدر ملک شکیل و دیگر ورکر رہنما کر رہے تھے،مظاہرے میں صفائی ورکرز کی بڑی تعداد شریک ہوئی ،جنہوں نے اپنے بازوﺅ ں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں،مظاہرین سے خطاب میں میونسپل ورکرز لیگ کے رہنماﺅں نے صفائی ورکرز کی فائرنگ کے واقعہ میں ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا،انہوں نے کہا کہ کرامت مسیح اپنے گھر کا واحد کفیل تھا،قاتلوں نے اسکے بچوں کے سروں سے باپ کا سایہ چھین لیا،صفائی ورکرز پر تسلسل سے ہونیوالے فائرنگ کے واقعات کی انکوائری کی جائے،جمعہ کے روز مختلف مقامات پر صفائی ورکرز کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا،میونسپل ورکرز لیگ کے رہنماﺅں نے کہا کہ فائرنگ میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالے ورکروں کے اہل خانہ کی بھرپور مالی امداد کی جائے،فوت ہونیوالے ورکرکرامت مسیح کے اہل خانہ میں سے کسی ایک فرد کو نوکری دی جائے،اور کچھ عرصہ کیلئے صفائی ورکرز پر یونیفارم پہننے کی پابندی ختم کی جائے تاکہ وہ پہچانے نہ جا سکیں اور کوئی انہیں آسانی سے نشانہ نہ بنا سکے،مظاہرین نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کیلئے نعرے لگائے۔