آذربائیجان کے وزیراعظم نوروز محمدوف وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) آذربائیجان کے وزیراعظم نوروز محمدوف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہارکیا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات میں مزید وسعت آئے گی۔ پاکستان میں آذربائیجان کے سفارتخانہ کی طرف سے اتوار کو یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان دونوں برادر ممالک کے عوام کی مرضی و منشاء سے سٹرٹیجک اور قریبی تعلقات کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ دونوں ممالک اور عوام کے باہمی استفادہ کیلئے باہمی اعتماد و حمایت پر مبنی دوطرفہ تعاون میں مزید وسعت اور گہرائی آئے گی۔ انہوں نے عیدالاضحی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی مسلمانوں کو بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کے ضمن میں عمران خان کی مستقبل کی کاوشوں کیلئے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
مبارکباد

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...