انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد آفٹر شاکس جاری

جکارتہ (صباح نیوز)انڈونیشیا کے جزیرے لمبوک میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، 6.3 شدت کے زلزلے سے گھبرا کر لوگ عمارتوں سے باہر آ گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے لمبوک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے باعث بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی اور لوگوں نے سڑکوں پر ڈیرے ڈال لئے۔ابھی کسی نقصان کی اطلاع نہیں، 5 اگست کو 7.0 شدت کے زلزلے نے 460 افراد کی جانیں لی تھیں اور درجنوں عمارتوں کو زمین بوس کر دیا تھا، ابھی تک انڈونیشیاکے جزیرے لمبوک میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن