بھارتی پنجاب کے ضلع نواں شہر کے ایک نواحی گاﺅں میں شادی کی تقریب میں نوجوان ایک پاکستان گیت : ” آج میلہ ویکھن آیاں کڑیاں لہور دیاں “ پر ڈانس کررہے تھے، پرفارمنس اچھی تھی کہ ایک جم غفیر جمع ہوگیا۔ موج میلہ جاری تھا کہ پولیس کا چھاپہ پڑ گیا۔ تماشائی تتر بتر ہوگئے ، البتہ پانچ بچوں سمیت آٹھ افراد اہتھے چڑھ گئے ، جن پر ملک دشمنی کا پرچہ درج ہوا ، حیران ہوں کہ ادھر ہمارا تو گزارہ ہی انڈین میوزک پر ہے ، جدھر جاﺅ، بھارتی گانوں کی آوازیں کان پڑتی ہے، ہمارے خلاف کونسا پرچہ کاٹا جانا چاہیے۔