کراچی :عمران خان کی قیادت میں ملک حقیقی تبدیلی کی طرف بڑھے گا: خالد مقبول

کراچی (نیوز رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی، اجلاس میں ملک کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال پر تبادل خیال کیا گیا اور ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی اور فروغ نسیم کے بحیثیت وزیر کابینہ میں شمولیت کی باقاعدہ توثیق کی گئی۔ رابطہ کمیٹی نے متفقہ طور پر عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک حقیقی تبدیلی کی جانب بڑھے گا اور اس کے ثمرات نچلی سطح تک عوام میں پہنچیںگے۔ رابطہ کمیٹی نے ملک میں پر امن انتقال اقتدار اور حکومتوں کی تشکیل پر اطمنان کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ ملک میں جمہوری روایات فروغ پارہی ہیں جو ملک اور قو م کے لئے مفید ثابت ہو گا، اجلاس میں ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، ڈپٹی کنو نینرکنور نوید جمیل اور اراکین رابطہ کمیٹی نے شرکت کی۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستانی کی رابطہ کمیٹی نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی روشنی میںچیف الیکشن کمشنر کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے طریقے کار طے کرنے کے لئے کمیٹی کے قیام کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے اسے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک سنگ میل قرار دیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان چیف الیکشن کمشنرکے اس فیصلے کا ناصرف خیر مقدم کرتی ہے بلکہ اس ضمن میں ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...