کراچی: گلبرگ تھانے میں ہیڈ کانسٹیبل عمران کے قتل کا مقدمہ درج

کراچی (کرائم رپورٹر)شریف آباد تھانے میں تعینات پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عمران کے قتل کا مقدمہ گلبرگ تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔ انٹیلی جنس ڈیوٹی پر مامور ہیڈ کانسٹیبل 45 سالہ عمران کو دو مسلح ملزمان نے ہفتہ کو رات گئے کریم آباد پل کے نزدیک اس وقت فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا جب وہ اپنے دوست کی آئل کی دوکان پر بیٹھا ہوا تھا عمران کو ہلاک کرنے کے بعد ملزمان نے ایک شخص جاوید کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کیا اور اس کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...