تشدد کے بعد ایک شخص قتل

کراچی (کرائم رپورٹر)اورنگی ٹائون کے علاقے یعقوب آباد میں ایک شخص کو بدترین تشدد کرکے ہلاک کردیا گیا مقتول کی لاش اتوار کی صبح ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی عمر تقریباً 40 سال تھی تاہم فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ مقتول کے جسم پر بدترین تشدد کے نشانات پائے گئے اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے عباسی شہید اسپتال پہنچانے کے بعد تفتیش شروع کردی گئی ہے اس کے علاوہ سہراب گوٹھ کے علاقے مدینہ ٹائون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان 20سالہ سراج ولد زمان زخمی ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن