خانیوال (خبرنگار) نواحی علاقہ شام کوٹ کے نزدیک 2 ہزار لٹر پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا۔ بتایا گیا خانیوال کے نواحی علاقے شام کوٹ کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر محمود کوٹ سے ساہیوال جا رہا تھا جس میں 2 ہزار لیٹر پٹرول موجود تھا الٹ گیا جسکی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو کارڈن آ ف روڈ کو بند کر کے امدادی کارروائی شروع کردی اور قریبی علاقے کے لوگوں کو آئل ٹینکر کے قریب جانے سے روک دیا گیا الٹے ہوئے آئل ٹینکر پر ریسکیو کی جانب سے فوم کا چھڑکائو بھی کیا جاتا رہا، آئل کا درجہ حرارت کنٹرول میں رہے جبکہ آئل ٹینکر کا ڈرائیور اور کنڈکٹر زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو نے طبی امداد دے کر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا ریسکیو و دیگر امدادی اداروں کے اہلکاروں نے جنریٹر کے ذریعے دوسرے آئل ٹینکر میں شفٹ کیا 15 گھنٹے تک امدادی سرگرمیاں جاری رہیں اس دوران سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رکھا گیا جس سے آ نے جانے والے مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا 15 گھنٹے کے بعد سڑک کو ٹریفک کیلئے کھولا گیا۔
خانیوال: 2ہزار لٹر پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا، ڈرائیور کنڈکٹر زخمی
Aug 20, 2018