لاہور (نامہ نگاروں سے) منکیرہ میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری دورانیہ 14 گھنٹوں سے تجاوز کر گیا، شہری شدید گرمی سے بلبلا اٹھے کاروبار زندگی معطل جس کا دورانیہ 14 گھنٹوں سے تجاوز کر گیا ہے، بچے بوڑھے جوان شدید گرمی کے باعث بلبلا اٹھے ہیں، کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہنے سے کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گئی، شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ بجلی کی بار بار لوڈشیڈنگ شروع ہوتے ہی شہری پریشان ہو گئے، کمر عمر بچے بجلی بند ہونے سے چیخیں مار مار کر راتیں جاگ کر گزارنے لگے، سکولوں کے چھوٹے بچوں کی حالت خراب پانی نایاب ہو گیا، بازاروں میں بجلی کی بندش سے کاروبار زندگی مفلوج ہو گیا۔ منڈی بہاوالدین میں گیپکوسب ڈویژن ملکوال کے اہلکاروں نے بلا وجہ گھنٹوں بجلی بند کر کے صارفین کو پریشان کر کے رکھ دیا۔ الیون کے وی کی تار ٹوٹنے سے تعطل پیدا ہوا، گیپکو ترجمان۔ سب ڈویژن ملکوال کے سٹی او رمیانی فیڈرز پر واپڈا اہلکار لائن لاسز پورے کرنے اور بجلی چوروں کو تحفظ دینے کیلئے فرضی اور جعلی مرمت کے بہانے کئی کئی گھنٹے بجلی بند رکھنا معمول بنا رکھا ہے، جب بھی ایس ڈی او خضردرانی سے بات کی جائے تو موصوف صارفین کو محض طفل تسلیاں دینے کے فرائض ہی سرانجام دیتے نظر آتے ہیں،ادھر آئے روز ناقص منصوبہ بندی کے باعث اوور لوڈڈ ٹرانسفارمرز بھی خراب ہوجاتے ہیں مگر انکی تبدیلی اور مرمت کے لئے متعلقہ علاقے کو دو، دو دن بجلی کی فراہمی نہیں کی جاتی۔سیالکوٹ میں اتوار کے روز بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری رہی جس کی وجہ سے ہزاروں شہری پریشانی کاشکار رہے۔ دن اور رات کے اوقات میں وقفہ وقفہ سے ایک ایک گھنٹہ کیلئے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوتی رہی اور گرمی وحبس میں معمولات زندگی متاثر ہوئے اور شہری علاقوں میں ٹیوب ویل نہ چل سکنے کی وجہ سے پانی کی قلت کا بھی شہریوںکو سامنا رہا۔ شہر میں چھ گھنٹے جبکہ کوٹلی لوہاراں، ہیڈمرالہ، چپراڑ، سید پور، اگوکی، ستراہ، بڈیانہ، سبز پیر، پسرور، ساہوالہ، موترہ اور دیگر علاقوں میں سات سے آٹھ گھنٹے بجلی بند ہوئی اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دوران شہری جرنیٹر استعمال کرنے پرمجبور ہوئے۔ تاجر راہنما سید شاہد کے مطابق نئے پاورپلانٹس لگنے کے باوجود بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دوبارہ شروع ہوجانا لمحہ فکریہ ہے۔ چنیوٹ اور گردونواح میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، شہریوں کا برا حال ہو گیا، کاروبار ٹھپ ہو گیا، انٹرنیٹ صارفین بھی پریشان، واپڈا حکام نے اسلام آباد سے بجلی بند کرنے کا ڈرامہ رچا دیا۔ حافظ آباد شہر اور اسکے گردونواح میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا۔ دن اور رات کے دوران بارہ سے چودہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جانے لگی جس پر عوام گیپکو کے خلاف بلبلا اٹھے۔
شدید گرمی، لوڈشیڈنگ میں اضافے پر عوام بلبلا اٹھے، کاروبار بھی تباہ
Aug 20, 2018