کسان بورڈ کانئی حکومت سے زرعی پالیسیوں میں انقلابی تبدلیوں کا مطالبہ

لاہور(نیوزرپورٹر)کسان بورڈ لاہورکے صدر میاں رشید منہالہ نے آئندہ نئی حکومت سے زرعی پالیسیوں میں انقلابی تبدلیوں کا مطالبہ کر دیا ہے انہوں نے نو منتخب وزیراعظم کو مبارکباد دیتے ان کے لٹیروں کو کڑے احتساب کے بیان کو خوش آئند قرار دیا انہوں نے کہا وزیر اعظم کو سب سے پہلے کسانوں کے اربوں روپے لوٹنے والی شوگرملوں کا احتساب کرنا چاہیے زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت کی ماند ہے جسے سابقہ حکمرانوں نے زندہ درگور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن کسان ہر حالات میں اسے سنبھالا دینے میں کوشاں رہے آج کسانوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے ہم نئی آنے والی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شعبہ زراعت کے لئے نمایاں اور مثبت پالیساں مرتب کرے۔
اس سے وابسطہ ملک کی 70 فیصد آبادی کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں زراعت کے شعبہ کی ترقی ہی ملک و قوم کی ترقی میںمضمر ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...