عمران خان کے قوم سے وعدے

نئے وزیراعظم عمران خان کی زندگی کا پہلا قوم سے خطاب سنا اور یقین جانیں مزہ آ گیا اور دل باغ باغ ہو گیا کیونکہ ملک کے اندر کوئی ایسا ایشو نہ ہو گا جس کی طرف عمران خان نے توجہ نہ دی ہو اور یہ تمام مسائل مدت سے بے یارومددگار پڑے تھے۔ میرا عمران خان سے 50سال کا ساتھ ہے آپ قارئین کے لئے یہ تمام وعدے باتیں نئی ہونگی مگر ہمارے لئے یہ تمام باتیں مدت سے ذہن نشین ہیں اور جب کا عمران خان سیاست میں آیا ہے ان تمام باتوں کو عملی جامہ پہنانا عمران خان کا خواب ہے آج سے مخالف پارٹیوں کا ایجنڈا ہو گا کہ عمران خان کی باتوں کا غلط مطلب عوام میں پھیلایا جائے اور ملک میں انارکی کو پھیلایا جائے اور عوام کو یقین دلایا جائے کہ عمران کی یہ باتیں کہنے کی حد تک ہیں۔ اس پر عمران اور نہ کوئی اور عمل کر سکتا ہے مگر میں آپ کو عمران کی تقریر کا تجزیہ بتانا چاہتا ہوں کہ عمران خان ایک ضدی انسان ہے کبھی جھوٹ نہیں بولتا۔ پاکستان کو امریکہ یورپ سائوتھ ایشیا اور دنیا کی بڑی قوموں کے برابر دیکھنا چاہتا ہے اور جو کچھ اس نے کہا ہے انشاء اللہ وہ پورا کرکے دکھائے گا۔ اس نے ایک لفظ بھی جھوٹ نہیں بولا۔ آپ آج ہی سے پاکستان کے اندر تبدیلی شروع ہوتی دیکھیں گے۔ آج ہی سے وزیراعظم ہائوس سے تبدیلی شروع ہو جائے گی۔ 524ملازموں سے وزیراعظم ہائوس میں دو ملازم ہونگے‘ 80گاڑیوں میں سے صرف دو گاڑیاں ہونگی‘یہ وہ شخص ہے جو ہر کام اپنے گھر اپنی ذات سے شروع کریگا آپ اب دیکھتے جانا اپوزیشن نے جتنا شور ڈالنا ہے زور شور سے ڈالے عمران خان کا پاکستان سنوارنے بنانے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ پاکستان کو عظیم ملک بنانا اس کا خواب ہے۔ خداوند کریم اسے زندگی دے آپ اپنی آنکھوں سے نیا پاکستان دیکھیں گے۔ عمران خان کو ہر کوئی نہیں جانتا میں اسکے ساتھ 50سال کے تجربے کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں اس نے جو قوم سے پہلا خطاب کیا ہے اوراس میں جو کچھ بولا ہے وہی پورا کریگا بلکہ اسکے ارادے اس سے بھی بڑے بڑے ہیں صرف قوم کو اس کا ساتھ دینا ہو گا اپنا کیا ہوا ایک ایک لفظ پورا کریگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...