ڈوپنگ کیس میں معطل کرکٹراحمد شہزاد کو پی سی بی لیول ون کوچنگ کورس میں شرکت سے روک دیا گیا

Aug 20, 2018

لاہور( سپورٹس رپورٹر) ڈوپنگ کیس میں معطل کرکٹراحمد شہزاد کو پی سی بی لیول ون کوچنگ کورس میں شرکت سے روک دیا گیا۔ ہفتہ کے روز پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے کورس کے شرکاء کے گروپ فوٹو میں مصباح الحق، محمد حفیظ کیساتھ احمد شہزاد اور دیگر کرکٹرز بھی موجود تھے۔ تاہم گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے احمد شہزاد کو کورس میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔قومی ٹیم کے بعد ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بھی فارغ کئے جانے والے اوپنر نے 27جولائی کو اپنا جواب کو جمع کروایا تھا، تاحال اس ضمن میں مزید پیش رفت نہیں ہوئی، الزام ثابت ہونے پر انہیں 2 سال پابندی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔واضح رہے کہ احمد شہزاد پر ماری جوانا استعمال کرنے کا الزام ہے۔ احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ ایک ڈومیسٹک میچ کے دوران لیا گیا تھا جو مثبت آگیا ہے۔

مزیدخبریں