کپتان سرفراز احمد نے قربانی کے جانور خرید لئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے تیاری پوری کر لی، کھلاڑی دو بھاری بھرکم بیل گھر لے آئے۔مویشی کیساتھ تصاویر بھی بنواتے رہے۔ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے کرکٹرز بھی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔ قومی کپتان سرفراز احمد نے بھی قربانی کی تیاری کر لی، کھلاڑی 2 بھاری بھرکم بیل گھر لے گئے۔کرکٹر مویشیوں کیساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنواتے رہے، کھلاڑی کا کہنا تھا سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے مستحقین کو یاد رکھنا چاہئیے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...