اولمپک کونسل آف ایشیا کی جانب سے پاکستان کی خدمات کا اعتراف

لاہور(سپورٹس رپورٹر) اولمپک کونسل آف ایشیا کی جانب سے کھیلوں کے لئے شاندار خدمات انجام دینے پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن کو ایشین اولمپک کمیٹی کی جانب سے او سی اے میرٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایشین اولمپک کمیٹی کے 37ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہوا۔ جس کی صدارت او سی اے صدر شیخ احمد الفہد الصباح نے کی۔ اجلاس میں ایشین اولمپک کمیٹی کی جانب سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سر براہ اور ایشین اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر جنرل(ر) عارف حسن کو انکی ملکی اور ایشائی سطح پر اولمپک موومنٹ کے تحفظ، پرموشن کے لئے خدمات کے اعتراف پر او سی اے میرٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ ایشین اولمپک ایسوسی ایشن کے سر براہ شیخ احمد الفہد الصباح نے اپنے ہاتھوں سے دیا۔ اس موقع پر صدر پی او اے جنرل(ر) عارف حسن کی پاکستان کے اندر اور پاکستان سے باہر ایشیائی سطح پر کھیلوں کے مسائل کے حل کے لئے اولمپک چارٹر کی روشنی میں اقدامات کو بے حدسراہا۔
صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن جنرل(ر) عارف حسن نے اس موقع پر میرٹ ایوارڈ کے لئے انکے انتخاب پر صدر ایشین اولمپک ایسوسی ایشن شیخ احمد الفہد الصباح اور ایشین اولمپک کمیٹی کی جنرل اسمبلی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ایوارڈ کے لئے انکا انتخاب کیا۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ایشین اولمپک کی جانب سے ملنے والا یہ ایواڈ اصل میں پاکستان کے لئے ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...