لاہور(سپورٹس ڈیسک) سوئٹزرلینڈ میں ٹرائی تھیلون ورلڈ کپ کا شاندار انعقادکیا گیا،ایتھلیٹس نے ٹائٹل جیتنے کے لیے بھرپور ہمت دکھائی ،کبھی سوئمنگ کی تو کبھی سائیکل چلائی ،ناروے کے گیساوایڈن فاتح قرار پائے۔سوئٹزرلینڈ میں ٹرائی تھیلون ورلڈ کپ ،دنیا بھر سے ماہر اتھلیٹس کی شرکت نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیے۔اتھلیٹس کا ایک سے بڑھ کر ایک امتحان کا سامنا کرنا ، کبھی سوئمنگ کی تو کبھی سائیکلنگ میں خوب پسینہ بہایا۔شرکا نے ٹائٹل لے جانے کے لیے رننگ میں خوب جان لگائی ،شائقین بھی داد دیے بغیر نہ رہ پائے۔ناروے کے گیساوایڈن نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے ۔برطانیہ کے جوناتھن براؤنلی نے دوسری ،ناروے کے کرسٹین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔